( علی عباس ) پنجاب حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا۔ سرکاری سطح پر مقرر کردہ آٹے کی قیمت میں 805 روپے سے بڑھا کر دو ماہ کے لیے 850 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آٹے کے بیس کلو بیگ کی مارکیٹ میں رٹیل پرائز 875 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری سطح پر فنکشنل فلور ملز کو گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت 1475 روپے سرکاری سطح گندم کی فروخت کرے گی، جس پر آٹے کی پہلے سے مقرر کردہ 805 روپے کی قیمت سے بڑھا کر 850 روپے کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب مارکیٹ میں آٹے کی رٹیل پرائز 875 روپے ہو گی۔ پنجاب میں فنکنشل فلور ملز کو دو ماہ میں نو ملین میٹرک ٹن گرم 9 ارب روپے کی سبسڈی کے ساتھ جاری کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا دعوی ہے کہ ان کی جانب سے آٹے کی قیمت میب مارکیٹ کے مقابلے میں آٹے کے تھیلے کی مارکیٹ قیمت میں 250 روپے تک کمی کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق آٹے کا مارکیٹ میں فروخت ہونے والا تھیلہ 1100 سے کم کرکے 850 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس سے آٹے کی سرکاری سطح مقرر گردہ قیمت 805 روپے تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ماضی میں فلور ملز کو اگست ستمبر میں سرکاری گندم ریلیز کی جاتی تھی۔ اب پنجاب کابینہ نے جولائی میں گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ گندم کی عبوری پالیسی کی دو ماہ کے لئے منظوری دی گئی ہے۔