شہر کی 13 بڑی مارکیٹوں میں کوروناسمارٹ سیمپلنگ مکمل

شہر کی 13 بڑی مارکیٹوں میں کوروناسمارٹ سیمپلنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:  شہر کی 13 بڑی مارکیٹوں میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ مکمل، خریداروں و دکانداروں کے تین ہزار 59 ٹیسٹ کروائے گئے، صرف 32 مثبت کیسز سامنے آئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کی 13 بڑی مارکیٹوں میں کورونا ٹسٹ کیسز کی رپورٹ آگئی، تیرہ بازاروں میں تاجروں اور خریداروں کے سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت 3 ہزار59 ٹیسٹ کروائے گئے 3022 نیگٹو، 32 پازیٹو جبکہ پانچ کیسز کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔

ہال روڈ مارکیٹ میں 3 سو دوکانداروں اور خریداروں کے 286 سیمپل نیگٹو، 9 پازیٹو جبکہ 5 سیمپل تاخیر کا شکار ہیں، انارکلی بازار میں 300 دوکانداروں اور خریداروں کی سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ کے رزلٹ میں کوئی پازیٹو نہ آیا، ٹاون شپ بازار میں 304 دوکانداروں اور خریداروں کے ٹسٹ سیمپل میں سے 302 نیگٹو جبکہ دو پازیٹو کیسز آئے ہیں، گڑھی شاہو بازار میں 302 سمارٹ ٹیسٹ سیمپل میں سے 4 کیسز پازیٹو جبکہ 298 نیگٹو آئے ہیں۔

 شاہ عالم مارکیٹ میں 301 سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ میں سے 1 پازیٹو  جبکہ 300 نیگٹو  کیسز آئے ہیں، نشتر  بازار چونگی امر سدھو میں 378 سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ میں سے 10 پازیٹو جبکہ 368 نیگٹو آئے ہیں، باغبانپور بازار سے 282 سیمپل لئے گئے تمام سیمپل نیگٹو  آئے، اچھرہ بازار، کریم بلاک اور مون مارکیٹ سے 880 سیمپل لئے گئے تینوں مارکیٹوں میں کوئی ایک کیس بھی پازیٹو نہ آیا، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ سمارٹ سمپلنگ میں ہر مارکیٹ میں ڈیڑھ سو دوکانداروں اور ڈیڑھ سو خریداروں کے ٹسٹ کروائے گئے، سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ سے مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ شہر کی تمام مارکیٹس میں کروائی جائے گی، جہاں کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے اس مارکیٹ کو بند کرنے کی تجاویز حکومت کو بھیجی جائیں گی۔

 

      

 

 

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer