ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک سو اٹھاون روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فاریکس مارکیٹ کھلتے ہی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جو اختتام تک جاری رہا۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد ایک سو اٹھاون روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں دو روپے کی کمی کے بعد ایک سو ستاون روپے میں خریدا گیا جبکہ ایک سو انسٹھ روپے میں فروخت کیا گیا۔