ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ؛ 3 گن مین زخمی ایک جاں بحق

 پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ؛ 3 گن مین زخمی ایک جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: قومی اسمبلی کے رکن تحریک انصاف کے رہنما  شیخ وقاص اکرم کے بھائی  شیخ فواد اکرم (سابق صدر چیمبر آف کامرس )پر فائرنگ، گاڑی ٹکرانے کے نتیجے  میں ہاتھا پائی اور فائرنگ سے 3 گن مین زخمی ایک جاں بحق ہوگیا ۔
 شیخ وقاص اکرم کے بھائی  شیخ فواد اکرم  پر ہونے والی فائرنگ میں  ان کے 3گن مین  زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا
 ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے الزام میں4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شیخ فواد اکرم سرگودھا روڈ پر اپنے گن مینوں کے ہمراہ جا رہے تھے، پٹرول پمپ کے قریب شیخ فواد اکرم کی گاڑی ملزمان کی گاڑی سے ٹکراگئی۔
گاڑیوں کی ٹکرپر دونوں پارٹیوں کے گن مینوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ملزمان کی فائرنگ سے شیخ فواد کے 3 گن مین زخمی، ایک جاں بحق ہوگیا۔

، ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔قانون کو چیلنج کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔معمولی تنازعے کو تشدد اور فائرنگ میں تبدیل کرنا امن کیلئے خطرہ ہے۔