ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی آخری تاریخ سامنے آگئی

طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی آخری تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ 

 ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق 5 جنوری کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ الیگزینڈرین، روز رنگڈ، سلیٹی سر اور گلابی سروالے طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد طوطے ڈیکلیئر کیے جا چکے ہیں، طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی ڈیڈ لائن میں پہلے دو بار توسیع کی جا چکی ہے ۔ 

 ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کے بعد غیر رجسٹرڈ طوطوں پر جرمانہ اور قانونی کارروائی ہو گی، آخری تاریخ کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔