ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب فرد اور رجسٹریوں کی جگہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا

اب فرد اور رجسٹریوں کی جگہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جائیدادوں کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کے20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز ہوگیاجس کے تحت اب زمین کی فرد اور رجسٹریوں کی جگہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا۔
سیالکوٹ میں بطور پائلٹ پراجیکٹ منصوبہ لانچ کیا گیاہے، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل ہوگااوراس کا دائرہ کارمرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کےلیے درخواست قریبی اراضی ریکارڈ سینٹر،متعلقہ اتھارٹیزمیں جمع کرائی جا سکتی ہے، پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی درخواست کی وصولی،کوائف کی جانچ اورسروے کی تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے جعلسازی کا خاتمہ ہوگا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ عوامی جائیدادوں کے تحفظ کا ضامن بھی ثابت ہوگا۔