ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 3ملزمان گرفتار

انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 3ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمر خان: ایف آئی اے ملتان زون کاانسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان محمد زبیر، محمد ذیشان اور محمد شامیر کو ملتان اور خانیوال کے مختلف علاقوں سےدوران کارروائی حراست میں لیا گیا،ملزم زبیر نے شہری کو سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 70 ہزار جبکہ ذیشان اور شامیر نے مل کر شہریوں سے اسی مقصد کے لیے 7 لاکھ 13 ہزار روپے ہتھیائے۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نےشہریوں کوسعودیہ میں ملازمت کاجھانسہ دےکر9لاکھ روپےسےزائدہتھیائے، ملزمان سے مزید نیٹ ورک کی گرفتاری کیلئےتفتیش جاری ہے۔