ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا؛عبوری حکومت میں بھرتی کئے گئے ملازمین کے متعلق اہم فیصلہ

خیبر پختونخوا؛عبوری حکومت میں بھرتی کئے گئے ملازمین کے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عبوری حکومت کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔  

اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام کو خط لکھا دیا۔ 

خط کے متن کے مطابق سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں، یہ وزارتی کمیٹی میں زیر غور آچکا ہے۔ 

خط کے مطابق اس معاملے پر محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور قانون سے بھی رائے حاصل کی جاچکی ہے۔ 

جامعات اور متعلقہ ادارے 10 دن میں رپورٹ جمع کرائیں گے۔