ویب ڈیسک : موسم خراب ہونے کے باعث دو پروازیں منسوخ، ایک متبادل ایئر پورٹ پر منتقل اور 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
جاری کردہ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ایف 3651 کو پشاور میں اتارا گیا ہے۔
فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10 اور ملتان کی 7، پشاور کی 3 جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسکردو کی 2، 2، پروازوں میں تاخیر ہے۔اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 373 میں11 گھنٹے، ابوظبی سے لاہور کی غیرملکی ایئر کی پروازوں ای وائی 284 اور 285 میں 10 گھنٹے، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے747 میں 8 گھنٹے، دمام کی پرواز پی کے 248 میں 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر کی پروازوں ایس وی 801 اور 800 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔