شاہد سپرا: داتا دربار توسیعی پراجیکٹ کیلئے 22کنال اراضی واگزارکرائی جائے گی، محکمہ اوقاف نے اراضی ایکوائر کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی متبادل جگہ ،شفٹنگ چارجز کی بروقت ادائیگی کی ذمہ دار ہو گی، مجاورین کو موضع باگڑیاں میں رقبہ کی الاٹمنٹ کی ذمہ دار کمیٹی ہو گی۔
مجاورین کو داتا دربار ہسپتال میں 3کنال ایک مرلہ رقبہ کی الاٹمنٹ کمیٹی کروائے گی، شفٹنگ چارجز سمیت دیگر تمام امور بھی کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈائریکٹر سٹیٹ و فنانس اوقاف خالد محمود سندھو کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کمیٹی کے ممبر ہونگے۔
ضلعی انتظامیہ سے گریڈ 17کے آفیسر بھی کمیٹی کے ممبر مقرر کئے گئے، ایس ڈی او سول داتا دربار اور مینجر اوقاف داتا دربار کو بھی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا۔