ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر گیا

 کراچی: موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھدائی کے مقام پر کوئی حفاظتی نشاندہی موجود نہیں تھی۔

واقعہ اردو چوک پر 29 دسمبر کو پیش آیا تھا،  اس کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار کو موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گرتے دیکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پانی کی لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کی گئی تھی جبکہ واقعے سے متعلق متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔