ارشاد قریشی: پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی علی الصبح ملاوٹ مافیاء کیخلاف بہترین کارروائی، گنج منڈی میں موجود کارگو گودام میں چھاپہ، 1300 کلو چائنیز سالٹ برآمد۔
چائنیز سالٹ کو چاولوں کی بوریوں میں چھپا کر رکھا ہوا تھا، خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی گئی، 3 لاکھ 75 ہزار کی مالیت کا ممنوع چائنیز سالٹ پکڑا گیا۔
صوبے بھر میں ممنوع چائنیز سالٹ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے، ممنوع چائنیز سالٹ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
صوبے بھر میں ممنوع چائنیز سالٹ کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔