اختلافات فراموش کریں؛ بلاول بھٹو نے پارٹی تنظیم کو لاہور بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا ٹاسک دے دیا

اختلافات فراموش کریں؛ بلاول بھٹو نے پارٹی تنظیم کو لاہور بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا ٹاسک دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی تنظیم کو  باہمی اختلافات ختم کرنے اور انتخابات پر توجہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کی لاہور تنظیم کو ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان  باہمی اختلافات کو فراموش کر دیں۔ اس وقت تمام تر توجہ انتخابات پر دیں: بلاول نے لاہور تنظیم کو ہدایت کی کہ این اے 127 سمیت لاہور کے تمام حلقوں میں مکمل باہمی اتحاد اور خلوص کے ساتھ  بہترین انتخابی مہم چلائی جائے۔