انتخابات میں ٹکٹس کیلئے آئی پی پی نے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

 انتخابات میں ٹکٹس کیلئے آئی پی پی نے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاجز جمالی: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے انتخابات میں ٹکٹس کیلئے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ 

ترجمان آئی پی پی کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں محمود مولوی، علی جونیجو ، شیخ محمد فیروز، عمر فاروق، صائمہ ندیم، رضوان خان، سیمہ مولوی شامل ہیں۔ 7 رکنی پارلیمانی بورڈ آئی پی پی امیدواروں کے انٹرویوز اور ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔ پارلیمانی بورڈ کے سربراہ صوبائی صدر محمود مولوی ہوں گے۔ 

ترجمان آئی پی پی کا کہنا ہے کہ ہماری نئی جماعت ہے لیکن 40 سے زائد سیٹوں پر ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کراچی سے آئی پی پی بہتر تعداد میں نشستیں حاصل کرے گی۔