کیتھیڈرل چرچ میں سال نو کے آغاز پر تمام مذاہب کے راہنماوں کی دعائیہ تقریب

کیتھیڈرل چرچ میں سال نو کے آغاز پر تمام مذاہب کے راہنماوں کی دعائیہ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: کیتھیڈرل چرچ میں سال نو کے آغاز پر تمام مذاہب کے راہنماوں کی دعائیہ تقریب کا انعقاد، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
 کیتھیڈرل چرچ میں سال نو کے آغاز پر تمام مذاہب کے راہنماوں کی دعائیہ  تقریب کے موقع پر آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے دیگر راہنماوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور امن کی شمع روشن کی۔

تقریب میں علامہ قاری خالد محمود، مفتی سید عاشق حسین، سلیم شاکر، سید محمود غزنوی، جہانزیب خان، چودھری محمد طلحہ، فادر نقاش اعظم اور فادر رفحان فیاض نے بھی شرکت کی۔ آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے سال میں امن کا پیغام ہر مسجد، مندر، گردوارہ اور چرچ میں لیکر جائیں گے، تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں یہ پیغام دنیا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔