محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ کے ثمرات، پی آئی سی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل 

محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ کے ثمرات، پی آئی سی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل 
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)رفتار او رمعیار کے ساتھ ایک اور عوامی منصوبہ مکمل،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ او ردوروں سے پی آئی سی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل ہو گیا۔
وزیراعلی محسن نقوی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد،اپ گریڈ ہونے والی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا، فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ کیااور معیار کا جائزہ  لیا،وزیراعلیٰ  نے بیڈزکامعیار بھی چیک کیا۔

دورے کے دوران  انہوں نے دروازوں،فرش،خصوصاً ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔پی آئی سی کی ایمرجنسی کا گراؤنڈ فلورجلد مریضو ں کے لئے کھول دیاجائے گا۔

 خیال رہے کہ سیدمحسن رضا نقوی نے  پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر ایک سال میں وہ کردکھایا جو  پنجاب کی تاریخ میں اب تک کوئی وزیر اعلیٰ نہ کرسکا۔

ایک سال میں محسن اسپیڈ نے کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لیے دیگر وزرا علی کی طرح صرف کاغذی کاروائی پر نہیں رہے بلکہ چند نہیں صوبے میں کیے گئے اعلانات پر عملدرامد کے لیے سینکڑوں دورے کیے ، جس میں ہسپتال کی بہتری کے لیے بھی آئے روز متعدد دورے کیے اور لوگوں کو علاج معالجے کے حوالے سے سختی سے احکامات بھی دئیے۔جن میں ہسپتال کی بہتری کے لیے بھی آئے روز متعدد دورے کیے اور لوگوں کو علاج معالجے کے حوالے سے سختی سے احکامات بھی دئیے۔