روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کی سسرالیوں کے گھر اندھا دھند فائرنگ

Aerial firing in Front of House
کیپشن: Aerial firing
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: ہربنس پورہ میں شوہر کی جانب سے ناراض بیوی کو منانے کی کوشش، انکار پر شوہر نے سسرالیوں کے گھر کے باہر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کا رہائشی اسامہ اپنے دو دوستوں کے ہمراہ اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لئے ہربنس پورہ سسرال کے گھر آیا۔بیوی کے راضی ہونے سےانکار کرنے پر شوہر نے سسرالیوں کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسامہ، ولید اور اسداللہ عرف شیرو کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق ملزموں کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں بر آمد کرلی گئیں۔ ملزموں کو مزید تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیاہے۔