موہلنوال؛ایزی لوڈ موصول نہ ہونے پر دکاندار،گاہک میں ڈنڈوں کی برسات

 mohalnwal Fight b/w 2 groups/ 4 injured
کیپشن: fight
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)موہلنوال کے علاقے میں ایزی لوڈ بروقت موصول نہ ہونے پر دکاندار اور گاہکوں میں جھگڑاہوگیا،دوران لڑائی دونوں گروپ ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور سوٹوں کی برسات کرتے رہے،4 افراد زخمی جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
 موہلنوال کے علاقے میں آصف نامی شخص نے ایزی لوڈ کروایا مگر بروقت پیسے نہ موصول ہونے پرجھگڑا ہوگیا،اس دوران دو گروپوں میں لڑائی پر ڈنڈے سوٹے چل گئے جس سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں محمد آصف، زوہیب، نصیر اور معراج دین شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer