مال روڈ (درنایاب) لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، گلاب دیوی انڈر پاس، شاہکام فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، انڈر پاس اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور تعمیر ہوں گے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار میگا پراجیکٹس کو رواں مالی سال فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے کابینہ کمیٹی برائے فنانس کو منصوبوں پر بریفنگ دی، گلاب دیوی انڈر پاس، شاہکام فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، انڈرپاس اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے پر 95 کروڑ ، کریم بلاک فلائی اوورو انڈر پاس پر 2ارب 20 کروڑ، شاہکام فلائی اوور کا مجموعی تخمینہ 3 ارب86 کروڑ لگایا گیا، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر پر ساڑھے 4 ارب لاگت آئے گی۔
سال 2020 میں لاہور شہر کی ترقی کو روکنے کی سیاست کا بھی تبدیلی سرکار نے کھل کر مقابلہ کیا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور شہر میں چین کی معاونت سے پانچ سال سے زیر تعمیر ماضی کی حکومت کا دیرینہ پراجیکٹ اورنج لائن کو چلا کر بزدار سرکار نے اچھی روایت قائم کی، ایل ڈی اے نے شہر میں انڈر پاس، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ سمیت کئی منصوبے مکمل کیے۔