لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی نیب میں پیشی

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی نیب میں پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ غیر قانونی اثاثوں کی انکوائری میں نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس صرف اپنے لوگوں کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں طلب کیا۔ نیب کی جانب سے رانا ثناء اللہ سے 14 سوالات کے جوابات مانگے گئے۔ اس کے علاوہ نیب نے انکی 15 پندرہ مختلف جائیدادوں کی حوالے سے تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب کا رویہ ٹھیک تھا تمام اثاثے ڈکلئیر ہیں۔ نیب سے سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کے تعاون کے بغیر منظور نہیں ہو سکتا۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مریم نواز میاں نواز شریف کی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں، اس لئے وہ سیاسی جلسوں کا انعقاد نہیں کر رہیں موجودہ حکومت صرف انتقام کی سیاست کرنا جانتی ہے۔

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوشش یہ ہے کہ موجودہ حکومت سے جلد جان چھڑوا لیں۔ 2020 میں حکومت کو میں گھر جاتے دیکھ رہا ہوں۔