ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال باراتیوں کیلئے مصیبت بن گئی

ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال باراتیوں کیلئے مصیبت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) خوشی کا دن اور مصیبت، ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا، پولیس نے روکنے کیلئے گاڑیاں بند کیں تو بارات پھنس گئی۔

ٹرانسپورٹرز نے ٹرانسپورٹ بند کی، ریلی کی صورت میں مال روڈ گورنر ہاؤس جانے کیلئے نکلے تو راستے میں سگیاں اور شیرا کوٹ پولیس نے گاڑیوں کی چابیاں نکال لیں۔ ڈرائیورز نے پولیس کیخلاف احتجاجاً بند روڈ بند کردیا۔ روڈ کی بندش سے باراتی پھنس گئے تو باراتیوں نے بھی لاہوریوں کی مہمان نوازی کا خوب تذکرہ کیا۔

بس کو دو گھنٹے تک راستہ نہ ملنے پر باراتیوں نے پیدل مارچ کرتے ہوئے شادی ہال کا رخ کرلیا۔