سٹی42: صدر مملکت پاکستان نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آئندہ چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دی ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اگلے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نامزد کیا گیا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو اپنا عہدہ مکمل کر رہے ہیں، جسٹس کھوسہ 18 جنوری سے 20 دسمبر 2019 تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔