(درنایاب) رانا عمر سعید ایدمنسٹریشن جبکہ کاشف عمران کو فنانس میں تعینات کردیا گیا، رانا عمرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ٹو تعینات، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف عمران کا فنانس سے تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا عمرکولینڈ ڈویلپمنٹ تھری سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف عمران کا فنانس سے تبادلہ منسوخ کر کےانہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
معطل کی جانے والی ڈپٹی ڈائریکٹر حنا رخ کو بحال کرکے خدمات چیف انجنئیر ٹیپا کو سونپ دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر رانا ٹکا خان کے حکم پر تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔