ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی، گیس کے بعد لاہوریوں پر ایک اور بم گرنے کو تیار

بجلی، گیس کے بعد لاہوریوں پر ایک اور بم گرنے کو تیار
کیپشن: City42 - Lahore, WASA, LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہوریئے بھاری بھر کم یوٹیلیٹی بلوں کیلئے کمر کس لیں۔ بجلی گیس کے بعد اب پانی مہنگا کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، واسا نے 2 ارب 20 کروڑ کی سبسڈی ختم کرنے کیلئے بزنس پلان تیار کرلیا۔ تین مرحلوں میں بلوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

سٹی 42 کے مطابق واسا نے حکومتی سبسڈی سے چھٹکارے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس میں خود مختاری کیلئے چھ سالہ بزنس پلان تیار کرلیا۔56 صفحات پر مشتمل بزنس پلان ایم ڈی واسا آئندہ گورننگ باڈی میں پیش کریں گے۔پلان کے پہلے حصے کے مطابق واسا پہلے تین سالوں میں مرحلہ وار پانی کے بلوں میں اضافہ کرے گا تاکہ 2 ارب 20 کروڑ روپے کی نہ صرف سالانہ حکومتی سبسڈی سے بھی جان چھڑائی جاسکے بلکہ آمد ن میں اضافہ کیا جا سکے۔پلان کے دوسرے مرحلے میں او اینڈ ایم کے علاوہ مشینری بھی تبدیل کرے گا۔

علاوہ ازیں واسا غیر ملکی قرضہ کے حصول کے بعد واپسی کا پلان بھی پیش کرے گا۔ ایم ڈی واسا مرتب کردہ پلان آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer