ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈبینک کے صدرکا دوررہ خوشاب، انتظامیہ نے 3 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا

ورلڈبینک کے صدرکا دوررہ خوشاب، انتظامیہ نے 3 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر خوشاب میں 3 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

 ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خوشاب کے شہری علاقوں میں عام چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مضافات( جوہر آباد) میں تعطیل نہیں ہوگے تاہم خوشاب شہر کے  تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

 خیال رہے کہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان کے پہلے دورے کے دوران شہر خوشاب میں واقع اپنےآبائی گھر اور وہاں موجود گردوارہ ’’ سری ناش‘‘ کا مختصر دورہ کرینگے۔ 

 ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں خوشاب کے شہری علاقوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔