ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں درختوں کی کٹائی پر اظہار ناراضگی

سموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں درختوں کی کٹائی پر اظہار ناراضگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق اہم کیس کی سماعت,عدالت نے شیرانوالہ اور ٹیکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی کی مدت 9 فروری تک بڑھا دی اور ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی بننے تک ان پراجیکٹس کو روک دیا جائے تاکہ ری ڈیزائننگ میں آسانی ہو.

  جسٹس شاہد کریم  نے کیس کی سماعت کی ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر افسران پیش ہوئے۔  جسٹس  شاہد کریم نے شہر میں درختوں کی کٹائی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے درختوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے ہیں ، پنجاب یونیورسٹی جیسے خود مختار اداروں میں بھی درخت کاٹے گئے، جبکہ ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے نہ کوئی پالیسی موجود ہے نہ کسی کو اس کی معلومات ہیں۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ وہ خود اس معاملے کی نگرانی کریں اور سائٹ وزٹ بھی کریں۔
جسٹس شاہد کریم نے مزید ریمارکس دیے ایک درخت کو پروان چڑھنے میں کئی سال لگتے ہیں اور اگر درختوں کا تحفظ نہ کیا گیا تو ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ اور متعلقہ افسران کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس کریں اور انہیں درختوں کی کٹائی کے حوالے سے آگاہ کریں۔ عدالت نے پی ایچ اے کے این او سی کے نظام پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس  دئیے کہ صرف چند لائنوں کا این او سی جاری کر دینا کافی نہیں، یہ عمل ماحولیات کے تحفظ کے لیے غیر مؤثر ہے۔ جسٹس  شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ شہر میں درخت یا اس کی شاخ تک بغیر اجازت نہیں کاٹی جانی چاہیے اور دنیا کے کچھ ممالک میں لوگ اپنے گھر میں لگے پودے بھی بغیر اجازت نہیں  کاٹ سکتے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت  سے استدعا کی کہ  ٹیکسالی اور شیرانوالہ گیٹ  کے پراجیکٹس پر جاری حکم امتناعی واپس لیا جائے ، درختوں کے تحفظ بارے  عدالتی احکامات کی مطابق ٹرانسپلانٹ پالیسی بنائی جائے گی۔ جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ آزاد ماہرین کی رائے سے ٹرانسپلانٹ  پالیسی بنائی جائے اور گزشتہ نگران حکومت نے بھی درختوں کے تحفظ کے لیے منصوبوں کے ڈیزائن تبدیل کیے تھے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ چیئر مین جوڈیشل کمیشن اور پی ایچ اے کے ساتھ مل کر میٹنگ کریں تاکہ ماحولیات کے تحفظ اور شہر میں درختوں کی کٹائی کے حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی تاکہ حکومتی پالیسی اور اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے،

Ansa Awais

Content Writer