ویب ڈیسک :لاہور قلندرز کے سٹار کرکٹر ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہو گئے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ویزے نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے ہیں ۔
وہ لاہور قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈیوڈ ویزے کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا کرکٹ نہیں بلکہ ایک فیملی کا حصہ بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔