ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکاروں پر پابندی عائد, نوٹیفکیشن جاری

سٹیج اداکاروں پر پابندی عائد, نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سٹیج اداکاروں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اداکارہ حرا لال، نوری شہزاد، رخسانہ ملتانی اور آنچل خان پر دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح ام چوہدری اور فیروزہ جٹی پر بھی دو ہفتے کی پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اداکارائیں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہی تھیں، جس پر انہیں متعدد بار آگاہ اور متنبہ بھی کیا گیا، تاہم اس کے باوجود خلاف ورزیاں جاری رہیں۔

ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسٹیج ڈراموں میں نظم و ضبط قائم رکھنا اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

 پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔