ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد: جیولر شاپ سے سونے کا پورا باکس چرانے والی نوسر باز خاتون گرفتار

حافظ آباد: جیولر شاپ سے سونے کا پورا باکس چرانے والی نوسر باز خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں منیب: حافظ آباد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولر شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرانے والی نوسر باز خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا، جبکہ چرایا گیا مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے ایک ماہ قبل ونیکے تارڑ کے علاقے میں ایک سونار کی دکان میں نوسر بازی کرتے ہوئے ساتھی عورتوں کے ہمراہ سونے کے زیورات کا پورا باکس چرا لیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کر کے اسے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ نوسر بازی کے دیگر واقعات اور نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔