پسرور؛ تھانہ صدر کی حدود میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لعش برآمد

 پسرور؛ تھانہ صدر کی حدود میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لعش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اورنگزیب بیگ: پسرور کے تھانہ صدر کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی درخت کے ساتھ لٹکتی لعش برآمد ہوئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سال امیر حمزہ ولد منظور تقریباً چوبیس گھنٹے سے لاپتہ تھا۔ امیر حمزہ محلہ عمر پورہ کا رہائشی تھا اور دودھ دہی کا کام کرتا تھا، مقتول کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی اور ایک بچے کا باپ تھا۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کردی۔