ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کردیے۔
تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی وجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔