عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 سال کیلئے نااہل بھی قرار دیا۔

 عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

  خیال رہے کہ 1 روز قبل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

  

Ansa Awais

Content Writer