نوجوانوں کیلئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگران وزیراعظم

نوجوانوں کیلئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگران وزیراعظم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہیں،نوجوانوں کیلئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔

 نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کیلئے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کیلئے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،  دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، چیس کے فروغ کیلئے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 


 

Ansa Awais

Content Writer