70بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پر کتنا جرمانہ کیا گیا؟

E chalan against traffic rules violation
کیپشن: E chalan against traffic rules violation file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ٹریفک قوانین کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑی مغلپورہ میں پکڑی گئی۔
ون وے ٹریفک، بغیرلائسنس، غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، مغلپورہ میں 70 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی،  ای چالان ٹیم نے نادہندہ گاڑی پر 32 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا۔

ای چالان ٹیم نے 32 مرتبہ ٹریفک قوانین توڑنے کرنے والی گاڑی کو بھی دھر لیا، کار ڈرائیور سے 15 ہزار 400 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لیے گئے، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔