ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے وار میں تیزی،لاہور میں مزید سکول بند

Schools closed file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا کے باعث جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا وہیں تعلیمی نظام بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہا اور سکولوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول والٹن میں 8 طالبات اور 4 ٹیچرز کے کو رونا کیس مثبت آنے پرسکول کو 6 فروری تک کیلئے بند کردیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول والٹن میں 8 طالبات اور 4 ٹیچرز کے کرونا کیس مثبت آگئے،سکول کو 6 فروری تک کیلئے بند کردیا گیا۔ہیڈ ٹیچر کیمطابق ٹیچر رفعت بتول سمیت طالبہ مریم ، ارفع بشریٰ اور متیبہ سمیت دیگرطالبات و اساتذہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق سکول دوبارہ ڈس انفکٹ کرنے کےبعد کھولا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول گوہاوا میں پانچ بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول کو 6 فروری تک بند کیا گیا تھا۔

 گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول گوہاوا میں پانچ بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت  آ گئی تھی۔ پانچویں جماعت کے طالب علم شہر یار ، احمد ایاز کلاس ، پہلی جماعت کے طالب علم آئزک دلاور ،ساتویں جماعت کے زین اورحسن  کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔