ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین سالہ بچےکو اغوا کےبعد زیادتی اور قتل کرنیوالے سفاک ملزم کو سزاے موت

 تین سالہ بچےکو اغوا کےبعد زیادتی اور قتل کرنیوالے سفاک ملزم کو سزاے موت
کیپشن: death sentence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)ایڈیشنل سیشن جج شبریز احمد نے تین سالہ بچے کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد لاش راے ونڈ پھیکنے کے کیس میں ملوث ملزم ندیم اسلم کو جرم ثابت ہونے پر سزاے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ٰ عدالت میں مدعی اسلم کی طرف سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوے۔

ایڈیشنل سیشن جج شبریز احمد کی عدالت مِیں تھانہ ہجروال پولیس نے تین سالہ بچے کے قتل کیس میں نامزد ملزم ندیم اسلم کا چالان پیش کر رکھا تھا جس میں ملزم پر تین سالہ بچے کو اغوا کرکے اس سے زیادتی کرنے اور کرنٹ لگا کر اسے ہلاک کرنے بعد میں لاش راے ونڈ پھیکنے کا الزام تھا۔

عدالت میں چالان پیش ہوا۔استغاثے کی طرف سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوے جنہوں نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم ندیم اسلم کو سزاے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer