ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنشن لینے والوں کیلئے اچھی خبر

پنشن لینے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب سمال انڈسٹریز کے پنشنرز کی سنی گئی۔ محکمہ خزانہ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کے پنشنرز کو ادائیگی کی منظوری دے دی۔    

پنجاب سمال انڈسٹریز کے پنشنرز کی سنی گئی۔ محکمہ خزانہ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کے پنشنرز کوپنشن کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کو پنشن کی ادائیگی کے لئے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہوگی۔

محکمہ خزانہ نے سمری منظورکرکے حتمی منظوری کیلئے پنجاب کابینہ کمیٹی کو بھجوادی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ گرانٹ جاری کر دی جائے گی۔ 

ادھر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے صوبے کے تمام محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سیکرٹریز سے معاملات میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لی ہیں۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ محکموں کی ورکنگ کی بہتری اولین ترجیح ہے، جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

محکموں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے چیف سیکرٹری نے ہر ماہ سیکرٹریز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو کوارڈی نیشن بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔