یونیورسٹی سپورٹس لیگ میں تین روزہ اتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز

یونیورسٹی سپورٹس لیگ میں تین روزہ اتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : یونیورسٹی سپورٹس لیگ میں تین روزہ اتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز ہوگیا، اتھلیٹس کہتے ہیں کہ یونیورسٹی لیگ کےانعقاد سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

پنجاب اسٹیڈیم کے انٹرنیشنل اتھلیٹکس ٹریک پر شروع ہونے والی چیمپئن  شپ میں صوبے کی 59 یونیوسٹیز کے مردو خواتین اتھلیٹس ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے مد مقابل ہیں ،اتھلیٹکس ایونٹس میں سو،دو سو، چار سو، آٹھ سومیٹر ریسوں کے علاوہ لانگ جمپ، ہائی جمپ ، رکاوٹوں والی دوڑ کے علاوہ ہیمر تھرواور جیولن تھرو کے مقابلے ہوں گے۔


چیمپین شپ کے پہلے روز ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مختلف یونیورسٹیز کے اتھلیٹیس چھائے رہے،چیمپئن شپ میں شریک اتھلیٹس کاکہنا تھا کہ اس ایونٹ سے باصلاحیت اتھلیٹس کے سامنے آنے میں مدد ملے گی،ڈپٹی  سیکرٹری ایچ ای ڈی شمسہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ سے تعلیمی اداروں میں کلچر فروغ پائے گا۔


پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے کوچز اور دیگر حکام نے یونیورسٹی لیگ میں شریک اتھلیٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کیاایونٹ کے فائنل مقابلے منگل کے روز ہوں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer