ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے انتظامیہ کاایک اور بڑا کارنامہ

پی آئی اے انتظامیہ کاایک اور بڑا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) پی آئی اےانتظامیہ کابڑاکارنامہ، ڈیڈلائن ختم ہونےسےپہلےہی تمام طیاروں کی تزئین وآرائش مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور بڑا کارنامہ، ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ہی تمام طیاروں کی تزئین و آرائش مکمل کرلی، پی آئی اے کا آخری ایئربس اے تھری ٹوئنٹی طیارہ بھی تیار کرلیا گیا، تزئین وآرائش کے ساتھ طیارے میں"وی ون" سہولیات بھی فراہم کردی گئیں۔

نئے تیار جہاز کو جلد لاہور اور دبئی پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا، جہاز کو نئے سرے سے تیار کرنے کی تصاویر سٹی 42نے حاصل کرلیں۔