(جنید ریاض ):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے یکساں امتحانی شیڈول جاری کر دیا، ضلع لاہور کے تمام سکولوں میں 8 فروری سے امتحان شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے یکساں امتحانی شیڈول جاری کر دیا۔ یکساں امتحانی نظام کیلئے باقاعدہ یونیفارم ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق ضلع لاہور کے تمام سکولوں میں سالانہ امتحانات 9 فروری سے شروع ہونگے۔ امتحانات کا اختتام 24 فروری جب کہ نتائج کا اعلان 28 فروری کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان پہلے سے ہی یکم مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کر رکھا۔ رواں سال سے صوبہ بھر میں نئی کلاسز کا آغاز یکم مارچ سے کر دیا جائے گا۔
ڈی ای او سکینڈری ملک احسان کا کہنا ہے کہ یونیفارم ڈیٹ شیٹ سے نیا تعلیمی سیشن وقت پر شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔