ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب;10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب;10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے 

اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ،

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیم میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی ۔کلوروفارم کی درآمد پر پابندیاں لگانے کی سمری پیش کی جائے گی ۔ایران سے بجلی کی خریداری کی تجاویز پر غور ہوگا ۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو بجٹ سپورٹ کے لیے فنڈز فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی ۔پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو ایک ارب 28 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہمی پر غور ہوگا۔ 
پاسکو کو تحلیل کرنے کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔