سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی ار کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گذشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ میر علی میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، کیا گیا ۔ میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھی سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سپن وام فائرنگ کے تبادلے میں 1 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوا۔
میر علی اور سپن وام میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ۔