سٹی 42: ایچ بی ایل پی ایس ایل نے لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی 20لیگز میں شامل ہوچکا ہے ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی 2نئی ٹیموں کی نیلامی کی تیاریاں تیز ہو گئیں۔
نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے ۔ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل ،مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے،لندن کا روڈ شو پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔
سلمان نصیر نے کہا پاکستانی لیگ عالمی فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے،دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کیلئے بڑے مواقع پیدا ہونگے۔
روڈ شو میں کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان ،شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔پاکستانی لیگ کی عالمی توسیع اور سٹریٹجک پارٹنرشپس کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا گیا ۔
30سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ٹکٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App