شاہد سپرا: لیسکو نے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے،مجموعی طور پر 35 نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا،لیسکو نے ایک ڈبل کیبن جبکہ 10 سنگل کیبن گاڑیاں خریدنے کی فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے 24 چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے لئے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے،چھوٹی گاڑیوں میں چار 1300 سی سی، دس 1000 سی سی گاڑیاں شامل ہیں،لیسکو نے دس 660 سی سی گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمانہ کارروائی شروع کی ہے۔
لیسکو کی جانب سے ماہ دسمبر میں گاڑیوں کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائیگا۔