وسیم احمد: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت، پاکستانی کرکٹرز آئندہ ہفتے آسٹریلیا پہنچنا شروع ہونگے۔
بگ بیش لیگ کے سیزن کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا، تیاری کیلئے ٹیموں کے ٹریننگ کیمپس کا آغاز اپنے اپنے وینیوز پر جاری ہے۔
کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے قومی کرکٹرز ٹریننگ کیمپس میں حصہ لیں گے، بابر ، شاہین ، رضوان ، حارث ، شاداب اور حسن علی بی بی ایل کھیلیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر رکھے ہیں، بی بی ایل 25 جنوری تک جاری رہے گی،قومی ڈیوٹی کیلئے کرکٹرز دستیاب ہونگے۔