( سٹی42)سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گرد گرفتارکرلئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور ،گجرات اور ساہیول میں کی گئیں ، لاہور سے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ،لاہور سے کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کے قبضے سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔