دروازے کے سامنے کوڑا کیوں پھینکا ؟ میاں بیوی نے جوان لڑکی کو قتل کر دیا

crime scene
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں 22 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو  رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان نے دروازے کے سامنے کوڑا پھینکنے پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس کےمطابق لیاقت آباد میں ملزمان علی رضا اور حلیمہ نے 22 سالہ نورین کو گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں چھپ گئے تھے، دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔