گو گل نے پاکستان میں کون سی ایپس معطل کر دیں ؟

GOOGLE
کیپشن: GOOGLE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردی ہیں ۔ وزارت آئی ٹی نے گوگل کی کیریئر پیڈ ایپس کے عارضی معطل ہونے کی تصدیق کردی۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ موبائل فون اکاؤنٹ سےایپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن عارضی معطل ہوا ہے، گوگل پلے اسٹور پرصرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلیکشن ڈاؤن کا آپشن موجود ہے، 2 ہفتوں تک یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے  معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی، حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔