ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی گلوکار خوفناک حادثے کا شکار، پسلیاں ٹوٹ گئی

معروف بھارتی گلوکار خوفناک حادثے کا شکار، پسلیاں ٹوٹ گئی
کیپشن: Jubin nautiyal
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی  نوجوان گلوکار جوبن نوتیال سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مبینہ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی گہری چوٹ آئی ہے۔جوبن نوتیال کو عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جوبن نوتیال  پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کی وجہ سے آئےدن خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں حال ہی میں ان کا گانا مانیکے ریلیز ہوا ہے۔جوبن کو  پاکستانی گانے بول کفارہ کیا ہوگا اور استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ’غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو‘ کی نقل کر کےگانے ریلیز کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر