مہنگائی: نومبر میں پٹرول کی فروخت میں 9 فی صد کمی

مہنگائی: نومبر میں پٹرول کی فروخت میں 9 فی صد کمی
کیپشن: Fuel sale drops
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں خلیل): ترجمان وفاقی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ پیٹرول کی فروخت بڑھی ہے اور یہ لوگوں کی قوت خرید بڑھنے کی دلیل ہے - حقیقت 24 نیوز سامنے لے آیا - نومبر میں اکتوبر کی  نسبت پیٹرول کی فروخت 9 فی صد اور ڈیزل 3 فی صد کم ہوئی۔اکتوبر میں بھی پیٹرول کی فروخت ستمبر کے مقابلے میں کم ہوئی تھی۔

مہنگائی اور  پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، عوام کے لیے سماجی میل ملاپ رکھنا بھی مشکل ہو گیا۔  نومبر کے دوران پیٹرول کی فروخت میں ستمبر کے مقابلے میں 9 فیصداور ڈیزل کی فروخت میں 3 فیصد  کمی ریکارڈ کی گئی۔

اکتوبر کے دوران بھی پیٹرول کی فروخت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عارف حبیب سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 95 کروڑ 13 لاکھ لیٹر پیٹرول فروخت ہوا جو اکتوبر سے ساڑھے نو کروڑ لیٹر کم ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اور صنعتی اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے فیول کی فروخت بھی کم ہو گئی۔  نومبر میں ڈیزل کی فروخت کا حجم 1 ارب 57 کروڑ 87 لاکھ لیٹر رہا،، جو اکتوبر سے 5 کروڑ 85 لاکھ لیٹر کم ہے۔ جبکہ نومبر میں فرنس آئل کی فروخت بھی اکتوبر کے مقابلے میں 46 فیصد کمی سے صرف 1 لاکھ 80 ہزار ٹن رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں ملک میں مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 17 لاکھ 50 ہزار ٹن رہا۔ جو اکتوبر کے مقابلے میں 12.2 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد کے اضافے سے 96 لاکھ ٹن رہی۔ تاہم گزشتہ مالی سال کورونا پابندیوں کے باعث ٹرانسپورٹ اور صنعتیں کافی حد تک بند تھیں۔